Live Updates

تحریک انصاف اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ایٹ میںیوسی چیرمین علی اعوان اور ان کی ٹیم کی بھرپور کاوشوں کی بدولت نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) تحریک انصاف اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ایٹ میںیوسی چیرمین علی اعوان اور ان کی ٹیم کی بھرپور کاوشوں کی بدولت نئے ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے قائد حزب اختلاف علی اعوان کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے مرکزی و سینئر رہنما و ایم این اے اسد عمر تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایلیکشن میں کیا گیا ایک اور وعدہ آج پورا ہو گیا۔ اسلام آباد میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے اور اس کو پورا کرنے کے لیے ایک اور ٹیوب ویل کا اضافہ تحریک انصاف کی پانی کی کمی کو پورا کرنے کی انتھک کوششوں کی ایک کڑی ہے جو آج پایہ تکمیل کو پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی ایلیکشن کے نتیجے میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ حکومت کا اسلام آباد کی عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھنا ہے۔

تحریک انصاف عوام کی فلاح و ترقی پر یقین رکھتی ہے اور ان کے حقوق کے لیے قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔اس موقع پر آئی ایٹ کی عوام نے پی ٹی آئی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :