کولڈ ڈرنکس پابندی پرصوبہ بھر کی تمام شاخوں میں مکمل عمل درآمد کروانے پر سٹی سکول کیلئے تعریفی اسناد

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں اور کالج انتظامیہ سے ملاقات سکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں پر کولا و انرجی ڈرنکس کے مکمل خاتمے یقینی بنانے پر اتفاق

جمعرات 17 اگست 2017 21:12

کولڈ ڈرنکس پابندی پرصوبہ بھر کی تمام شاخوں میں مکمل عمل درآمد کروانے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشنز فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشن 2017 کے تحت صوبہ بھر میں سکولوں، کالجوں میں انرجی و کولا ڈرنکس پر پابندی پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں اور کالج انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی ۔

ملاقات میں سکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں پر کولا و انرجی ڈرنکس کی عدم موجودگی کو یقینی بنانے کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں پر کولا و انرجی ڈرنکس کے مکمل خاتمے یقینی بنانے پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں سرکاری سکولوں کے انتظامی سربرہان اور تمام نجی سکولوں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب سکول ، پنجاب کالج، الائنڈ سکول، بیکن ہائوس، سٹی سکول، ایل جی ایس سمیت تمام معروف سکولوں کے سربراہان ملاقات میں موجود تھے۔

پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشنز فوڈ سٹینڈرڈ ریگولیشن 2017 کو مکمل طور پر لاگ کرنے پر ڈی جی فوڈاتھارٹی نورالامین مینگل نے سٹی سکول انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے تعریفی سند دینے کا اعلان بھی کیا۔ ملاقات میں سکول اور کالج کے اردگرد بھی کولا و انرجی ڈرنکس کی دستیابی پر کڑی نظر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :