دیکھو دیکھو کون آیا ، شیرآیا ، شیر آیا

نیوٹیک کے پوزیشن ہولڈر زمیں تقسیم انعامات کی تقریب میں طلبا وطالبات کے شہبازشریف کے حق میں نعرے

جمعرات 17 اگست 2017 22:13

دیکھو دیکھو کون آیا ، شیرآیا ، شیر آیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہنر مندی کے صوبائی مقابلے 2017ء کے پوزیشن ہولڈرزمیں نقدانعامات تقسیم کرنے کی تقریب میںبطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن(نیوٹیک)کے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں فنی تعلیم کی اہمیت وافادیت اورپنجاب حکومت کے فنی تعلیم کے پروگراموںپرروشنی ڈالی۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کی امید اورپاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں اس لئے میری آپ کو نصیحت ہے کہ ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے دن رات ایک کردیںاورمحنت،امانت و دیانت کے سنہری اصولوں کو اپنا شعار بنانے کیلئے اللہ تعالیٰ سے وعدہ کریں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جب نیوٹیک کے ہونہار طلباء و طالبات کو پنجاب حکومت کے تعلیمی پروگراموں میں شامل کرنے کا اعلان کیاتوہال میں موجود تمام لوگوں نے کھڑے ہوکروزیراعلیٰ کے حق میں نعرے لگائے۔دیکھو دیکھو کون آیا ، شیر آیا، شیرآیا کے نعروں سے ہال گونج اٹھا-وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کا اختتام علامہ اقبالؒ کے ان اشعار پر کیا۔تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میںتو کانٹوںمیں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کوکوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے۔

وزیراعلیٰ نے نیوٹیک کے تحت ہنرمندی کے صوبائی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے۔طلبا ء و طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایسے شاندار پروگرام شروع کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔