مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،چودھری برجیس طاہر

گلگت میں میڈیکل کالج اور کارڈیالوجی ہسپتال ،سکردو میں بلتستان یونیورسٹی اور گلگت سکردو روڑ ایسے منصوبے ہیں جن کی تکمیل سے بلتستان میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا،وفاقی وزیر سدپارہ میں لینڈ سلائیڈینگ سے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں معاوضوں کے چیک تقسیم

جمعرات 17 اگست 2017 22:13

مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے،چودھری برجیس طاہر
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت علاقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے ۔ حکومت نے علاقے میں بہت ہی قلیل عرصے میں میگا پر وجیکٹس پر کا م شروع کیا ہے۔ محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق علاقے کی تعمیر وترقی اور سیاحت کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف حکومت میں گلگت بلتستان میں بڑے بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ان منصوبوں میں گلگت میں میڈیکل کالج اور کارڈیالوجی ہسپتال ،سکردو میں بلتستان یونیورسٹی اور گلگت سکردو روڑ ایسے منصوبے ہیں جن کی تکمیل سے بلتستان میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڑ کو سابق حکومت کے دور میں ۶۴ ارب روپیے کی لاگت رکھی گئی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اس منصوبے پر ۶۳ ارب روپیے کی لاگت پر منظوری دی ہے اس سال گلگت سکردو روڑ کی تعمیر کے لیے ایک ارب ۰۳ کروڑ روپیے موبائلزلشن کی لیے منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے آج سرفرنگاہ شگر میں بلتستان میں اولین سرفرنگاہ صحرائی کاروجیپ ریلی ،۷۱۰۲کے حوالے سے سرفرنگاہ شگر میںصحرائی کار وجیپ ریلی کے سلسلے میں قائم کی گئی ٹینٹ ویلج کا معائنہ کے دوران زرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان میں اس قسم کے ایونٹ کے انعقاد کو نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے بلتستان میں ایونٹ کے انعقاد پر وزیر اعلی گلگت بلتستان ، چیف سکریڑی اور بلتستان انتظامیہ کی کوشیشوں کو سراہا ۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آئند ہ سرفرنگاہ صحرائی کاروجبپ ریلی کے انعقاد کے لیے وسیع پیمانے پر منعقد کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی اور اس علاقے میں قومی سطح پر ایونٹ کے انعقاد کے لیے کوشیش کی جائینگی ۔

انہوں نے کہا میاں محمد نواز شریف ان علاقوںکے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان علاقوں کے عوام کو جب کھبی بھی قدرتی آفات سے کوئی مسلہ درپیش ہونے کی صورت میں فوری طور پر امداد مہیا کرنے کے احکامات جاری کیں جس کے نتیجے میں گزشتہ چار سالوں کے دوران قدرتی آفات کی صورت میں لوگوں کو فوری طور پر معاوضہ دیا گیا انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی محمد نواز شریف کی پالیسیز پرعملداآمد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہی ان علاقوں کے سالانہ ترقیاتی پر وگرام میں ۹ارب سے بڑھ کر۵۱ ارب کیا گیا جو کہ علاقے کی ترقی کے لیے حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔انہون نے کہا کہ علاقے میں سی پیک منصوبے سے متعدد ترقیاتی کام ہونگے اور لوگوں کی مشاورت سے مزید ترقی کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے مزید بہتر مواقع پیدا ہونگے جس کی بدولت گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی میں بہتر ی پیدا ہوئی ہے اس واضع ثبوت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ سال دس لاکھ سیاح آئے تھے جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر ۴۱ لاکھ ہوگئی ہے ۔

وفاقی وزیر چوہدری برجس طاہر نے سکردو میں گزشتہ ہفتے سدپارہ میں لینڈ سلائیڈینگ سے جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں معاوضوں کے چیک تقسیم کیے ان پانچ افراد میں ایک فرد کو مبلغ ۶ لاکھ جبکہ دیگر چار افراد میں مبلغ پانچ پانچ لاکھ روپیے تقسیم کیا ۔ چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی جان کے مقابلے میں یہ رقم کچھ بھی نہیں ہے تاہم آپ لوگوں کے دکھوں میں شریک ہونے کے لیے میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان خاکان عباسی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آپ سے ملنے اور اپ کی داد رسی کے لیے پہنچے ہیںاور معاوضوں کی رقم آپ کو فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ علاقے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو بھی سروے کیا جائے گا اور وفاقی حکومت علاقے کے عوام کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی ۔

انہوں نے لوحقین سے کہا کہ حکومت آپ کے دکھوں میں برابر شریک ہے۔ اس سے قبل سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرف سے فور ی امداد کے عمل کو سراہا اور کہا کہ گلتری کے عوام میرلے حلقے کے عوام ہیں ۔ انہوں نے میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ان علاقوں کے عوام کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو بے حد سراہا اور علاقے کے عوام بھی میاں محمد نواز شریف کو دل و جان سے چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بعد ازاں مقپوں پولو گرونڈ سکردو میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پولو ٹورنامنٹ کے پولو میچ میں مہماں خصوصی کی حثیت سے شرکت کیں ۔ گلگت بلتستان کے سنیئر صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان، سپیکر قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد ، چیئر مین جی بی کونسل اشرف صدا اور ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین اور دیگر مسلم لیگ کے عہدادروں کے علاوہ چیف سکریڑی گلگت بلتستان و کمشنربلتستان بھی وفاقی وزیر کے دورے میں ان کے ہمر اہ تھے۔

متعلقہ عنوان :