سابق وزیراعظم نوازشریف کل نیب میں تفتیش کے لیے پیش ہونگے، سینئر تجزیہ کار کادعویٰ

جمعرات 17 اگست 2017 19:48

سابق وزیراعظم نوازشریف کل نیب میں تفتیش کے لیے پیش ہونگے، سینئر تجزیہ ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کل نیب میں تفتیش کے لیے پیش ہونگے۔ نجی ٹی وی چینل کے سینئر تجزیہ کار کے مطابق سابق نااہل وزیراظم میاں محمد نوازشریف کل نیب لاہور میں پیش ہونگے اور عزیزیہ اسٹیل ملز کیس کے حوالےسے بتائیں گے کہ انکے پیسے جائزہیں۔

(جاری ہے)

سینئر تجزیہ کار کامزید کہنا ہے کہ نوازشریف کو کل کی پیشی میں کسی قسم کی مشکل نہیں ہوگی تاہم انکے ہمراہ حسن اور حسین نوازشریف دونوں بھی پیش ہونگےلیکن انکے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اس کیس میں بیب میں پیش نہیں ہونگے۔ مزید یہ کہ کل نیب اپنے طریقے سے سابق وزیراعظم سے تفتیش کریگی اور رپورٹ سپریم کورٹ کو جمع کروایگی ۔