بلاول بھٹو کے خود مختار نہ ہونے کے تاثر بارے سوال پر آصف زرداری کے جواب سے پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی

جمعرات 17 اگست 2017 21:42

بلاول بھٹو کے خود مختار نہ ہونے کے تاثر بارے سوال پر آصف زرداری کے جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سابق صدرآصف علی زرداری نے سینئر صحافی کو پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خود مختار نہ ہونے کے تاثر بارے سوال کا خوبصورت انداز میں مثال کے ساتھ جواب دیا ۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جب ایک سینئر صحافی نے سوال کیا کہ یہ تاثر ہے کہ فیصلوں کا اختیارآپ کے پاس ہے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی اس تاثر کو کیسے ختم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں آپ کا سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی کتنے برس کے ہیں جس پر صحافی نے جواب دیا 14برس کا ۔ آصف زرداری نے استفسار کیا کیا وہ آپ کی سنتے ہیں یہ تو پھر جوان ہے جس پر آصف زرداری سمیت پریس کانفرنس میںموجود تمام رہنمائوں اور صحافیوں نے بھی بھرپور قہقہہ لگایا۔