چنیوٹ،میونسپل کمیٹی لالیاں کے چیئرمین کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 17 اگست 2017 21:53

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) میونسپل کمیٹی لالیاں کے چیئرمین کے ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق، ضلعی الیکشن کمشنرچنیوٹ عامر جاویدنے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میونسپل کمیٹی لالیاں ضلع چنیوٹ کے چیئرمین کی سیٹ سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی لالیاں محمد ممتاز ولدبرخوردار کے وفات پا جانے کی صورت میں خالی ہوگئی تھی جس کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی الیکشن کاشیڈول جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اس شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی مورخہ 24اور25 اگست 2017تک جمع کروائے جاسکتے ہیںجبکہ اس سیٹ کیلئے الیکشن مورخہ12ستمبر2017کو منعقدہوناقرار پایاہے۔

متعلقہ عنوان :