سی ڈی اے کے لفٹ سپریٹنڈنٹ محمد گلفرازعباسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب

محمد گلفراز عباسی کی ادارے اور سی ڈی اے مزدور یونین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ، چوہدری محمد یٰسین

جمعرات 17 اگست 2017 21:30

سی ڈی اے کے لفٹ سپریٹنڈنٹ محمد گلفرازعباسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی مکینیکل پاک سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام سی بی اے کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و لفٹ سپریٹنڈنٹ محمد گلفرازعباسی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی ،تقریب کے مہمان خصوصی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین تھے ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد ،چوہدری زاہد احمد،عزت خان ،عرفان خان ،ملک لطیف ،سی بی اے کمیٹی مکینیکل کے چیئرمین بابو عباس ،سید ارشاد شاہ ،پرنس راحت کیانی ،محمد الیاس ،سائیں شفیق ،ملک رحمان ،محمد سعید سمیت مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد گلفرازعباسی لفٹ سپریٹنڈنٹ کو انکی ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ محمد گلفراز عباسی کی ادارے اور سی ڈی اے مزدور یونین کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں انھوں نے اپنی زندگی کا زیادہ عرصہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے گزارا اور آج ادارے سے با عزت طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں ،یہ سی ڈی اے مزدور یونین کاقیمتی اثاثہ ہیں اور آئندہ بھی انکی مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے ،سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ اپنے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ایسی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے ،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہر لمحہ ریفرنڈم کے لیے تیار ہے اور سب سے پہلے این آئی آر سی میں ریفرنڈم کے لیے لکھ کر دے چکی ہے اور آج باقاعدہ طور پر مکینیکل ڈویژن پاک سیکرٹریٹ سے ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ہم نے ہمیشہ مزدوروں کی رنگ ،نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کراور پوری ایمانداری سے خدمت کی ہے جسکی وجہ سے ان کا مستقبل محفوظ ہے اور آج بھی ہم قانونی جنگ لڑر ہے ہیں جبکہ مزدور دشمن ٹولہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ریفرنڈم سے بھاگ رہے ہیں لیکن انشاء اللہ انکو ریفرنڈم سے بھاگنے نہیں دیں گے اور انکی تمام تر سازشوں کو بے نقاب کیا جائے گا ،ان بہروپیوں جو مزدوروں کے معاشی قاتل ہیں انکی منفی سیاست کو ہمیشہ کے لیے سی ڈی اے سے ختم کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :