وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کشمیر میں بھارت کی طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، خواجہ آ صف بھارتی حریت راہنمائوں کو من گھڑت بنیادوں پر حراساں کرنا غیر انسانی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، بیان

جمعرات 17 اگست 2017 21:30

وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی توجہ مبدول کرواتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارت کی طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی حریت راہنمائوں کو من گھڑت بنیادوں پر حراساں کرنا غیر انسانی ہے۔

بین الاقوامی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیرخارجہ نے بھارتی حریت پسندوں کی طرف سے کی جانے والی آزادی کی کوششوںکو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکے حقوق دے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بھارتی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں مظالم کے سلسلے کو بند کرے۔ خواجہ آصف نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے غیر انسانی سلوک کو روکے۔

بھارت کشمیر میںمسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے جو کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 -A کی خلاف ورزی ہے۔ وزیرخارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوںکی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا ، انہوںنے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو مزاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :