Live Updates

عمران خان کا خیبرپختونخواہ کے خوبصورت علاقے کوہستان کا دورہ

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، تحریک انصاف کے سربراہ نے دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 19:32

عمران خان کا خیبرپختونخواہ کے خوبصورت علاقے کوہستان کا دورہ
کوہستان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ نے دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اچانک خیبرپختونخواہ کے خوبصورت علاقے کوہستان کا دورہ کیا ہے۔ عمران خان کچھ روز کیلئے کوہستان میں قیام کریں گے۔

(جاری ہے)

کوہستان میں اپنے قیام کے دوران عمران خان نے علاقے کی کچھ بے انتہاء خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جنہیں عوام کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔ عمران خان نے دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئیں اور آ کر دیکھیں کہ مملکت پاکستان کتنا خوبصورت ہے اور کسی جنت سے کم نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات