قصور،مختلف واقعات کے دوران چھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 21:17

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) قصورکے نواح میں مختلف واقعات کے دوران چھ افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منڈی عثمانوالہ کے محمد اکرام کا بیٹا عاطف اکرام معمول کے مطابق مزدوری کرنے کے لیے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا جب اہلخانہ نے اس کی تلاش شروع کی تو عاطف اکرام کی نعش نہر کے کنارے پڑی ہوئی ملی جسے بدترین تشددکرکے ہلاک کیا گیا تھا اسی طرح اولکھ موڑ کے قریب بیس سالہ غلام رسول سڑک عبور کررہا تھا کہ تیزرفتار ٹرک نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا گھنیکے کے قریب بھی با با سبحان نامی بزرگ ایک حادثے میں جاںبحق ہوگیا الہ آبا د کے قریب تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو حقیقی بھائی سفیان اور فرمان علی یکے بعد دیگرے جاںبحق ہوگئے جبکہ گہلن پھاٹک کے قریب بھی تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار علی رضا کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا پولیس مصروف کاروائی ہے۔