سپیکر قومی اسمبلی سے قطر کے سفیر کی ملا قات،دونو ں مما لک کے ما بین اقتصادی تعلقات پر اعتما د کا اظہا ر

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،سردار ایاز صادق پارلیمانی سفارتکا ری دونو ں اقوام جو مذہب اور تاریخ کے لا زوال رشتوں میں بندھی ہو ئی ہیںکو مزید قریب لا نے میں اہم کر دار اد ا کر سکتی ہے، گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 21:15

سپیکر قومی اسمبلی سے قطر کے سفیر کی ملا قات،دونو ں مما لک کے ما بین اقتصادی ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پا کستان میں تعینات قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے جمعرات کے روزپا رلیمنٹ ہاوس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق سے ملا قات کی ۔قطری سفیرسقر بن مبارک المنصوری سے گفتگو کر تے ہو ئے سپیکر نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اورمو جو دہ تعلقات کو دونو ں ممالک کی پا رلیمانوں کے ما بین روابط کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنانے کی خواہش رکھتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکا ری دونو ں اقوام جو مذہب اور تاریخ کے لا زوال رشتوں میں بندھی ہو ئی ہیںکو مزید قریب لا نے میں اہم کر دار اد ا کر سکتی ہے ۔دونو ں مما لک کے ما بین اقتصادی تعلقات پر اعتما د کا اظہا ر کر تے ہو ئے سردار ایا ز صادق نے کہا کہ قطر کے سرما یہ کا ر وںکو پاکستان میں مو جو دوافر اقتصادی مو اقعوں سے مستفید ہو نا چاہیے اور مختلف شعبوں خصوصا توانا ئی اور پیداو ا ری شعبوں میں سرما یہ کا ری کر نی چاہیے ۔

(جاری ہے)

قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے قطر کے لیے خیر سگالی کے تاثرات پر سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ قطر پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خوشحال،مستحکم اور اقتصادی سطح پر محرک پا کستان کا خواہا ں ہے ۔انہو ں نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے ما بین مسلسل رابطوں کی سپیکر کی تجویز سے اتفاق کیا۔انہو ں نے کہا کہ قطر پا کستان کو اپنا بھائی تصور کر تا ہے اور اخوت کے رشتے کو مزید مضبو ط بنا نے کا خواہشمند ہے ۔