ایم این اے عائشہ گلا لئی پگڑی پہن کر قومی اسمبلی پہنچ گئی،ارکان ششدر رہ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 اگست 2017 19:18

ایم این اے عائشہ گلا لئی پگڑی پہن کر قومی اسمبلی پہنچ گئی،ارکان ششدر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء ) : تحریک انصاف کی سابقہ رہنماء عائشہ گلا لئی پگڑی پہن کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچ گئی، جس کو دیکھ کرارکان ششدر رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ گلا لئی نے قبائلی پگڑی پہن کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم قبائلی لوگ ہیں۔ میں اور میرا خاندان ایک مافیا کیخلاف لڑ رہاہے۔ آج میں روائتی لباس میں آئی اکیلی آئی ہوں۔ انہوں نے ملک میں عورت کا استحصال بند کیاجانا چاہیے۔ واضح رہے سکیورٹی گارڈ نے ان کو روکنے کی کوشش کی لیکن ان کے تعارف کروانے پر انہیں اجلاس میں جانے دیا۔