شارجہ میں تین مقامات پر ہفتے کے روز سے مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 19:09

شارجہ میں تین مقامات پر ہفتے کے روز سے مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے ..
شارجہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) شارجہ میں تین مقامات پر ہفتے کے روز سے مفت پارکنگ کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ کے رہائشیوں کیلئے مایوس کن خبر سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

شارجہ میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سے شہر کے تین اہم مقامات پر فراہم کی جانے والی مفت پارکنگ کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔ المجاز کے علاقے میں اسٹریٹ نمبر 13، 28 اور 22 سے 28 کے درمیان کے علاقے میں واقع پارکنگ ایریاز میں مفت پارکنگ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ آئندہ سے ان علاقوں میں پارکنگ کی فیس ادا کرنا ہوگی۔ فیصلہ 19 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :