ڈاکٹر روتھ کیتھرین فائو کے انتقال پرقومی اسمبلی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

جمعرات 17 اگست 2017 21:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں جذام کے مرض کے خاتمے کے لئے گزشتہ 5 دہائیوں سے پاکستان میں خدمات سرانجام دینے والی ڈاکٹر روتھ کیتھرین فائو کے انتقال پر اظہار تعزیت کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ڈاکٹر روتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے غریب ترین لوگوں کے لئے 6 دہائیوں تک جزام کے مریضوں کو گلے لگایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل لپریسی کنٹرول پروگرام کی بانی تھیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر روتھ فائو نے خاموشی سے کام کیا۔ انہیں کئی اعلیٰ ترین سرکاری اعزازات سے نوازا گیا۔ آنے والی نسلوں کو ایسی شخصیت اور ان کی ملک کے لئے بے مثال خدمات سے آگاہ ہونا چاہیے۔ان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے اور ان کے نام پر کیئر فائونڈیشن کے نام سے ادارہ بنایا جائے۔ ان کے لئے ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔ سپیکر نے کہا کہ جزام کے مریضوں کو تو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہتا۔ ایسی بے مثال خدمت کی مثال کم ہی نظر آتی ہے۔ اس کے بعد ایوان میں ڈاکٹر روتھ فائو کے انتقال پر تعزیت کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

متعلقہ عنوان :