تفتان سرحد پر پھنسے ہوئے ساڑھے چار ہزار زائرین کی داد رسی کی جائے،کشور زہرہ

جمعرات 17 اگست 2017 21:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تفتان سرحد پر پھنسے ہوئے ساڑھے چار ہزار زائرین کی داد رسی کی جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کشور زہرہ نے کہا کہ تافتان سرحد پر ساڑھے چار ہزار زائرین پھنسے ہوئے ہیں۔ اے ایس ایف کا رویہ بہت خراب ہے‘ لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ ہمیں بتائی جائے۔