ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ کسی قسم کا نامناسب برتائو قابل مذمت ہے‘ سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 17 اگست 2017 21:03

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ کسی قسم کا نامناسب برتائو قابل مذمت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے‘ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ کسی قسم کا نامناسب برتائو قابل مذمت ہے‘ وزیر اطلاعات و نشریات کو اس کی تحقیقات کے لئے کہا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو کے حوالے سے ایوان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنی چاہیے‘ 9 اگست کو جی ٹی روڈ پر ریلی کی کوریج کرنے والے نیوز رپورٹرز نائلہ بے نظیر مہدی‘ صفدر کلاسرہ اور عادل عباسی کے ساتھ ناروا برتائو کیا گیا۔

ڈی ایس این جی وینز اور کیمروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ یہ جمہوری روایات کی نفی ہے۔ اس کی تحقیقات کرائی جائے۔ سپیکر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کو اس کی تحقیقات کے لئے کہا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :