حکومتی اتحادی اعجاز الحق نے بھی سانحہ ماڈل ٹاون کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 18:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) حکومتی اتحادی اعجاز الحق نے بھی سانحہ ماڈل ٹاون کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف اور صدر پاکستان ضیاء الحق کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے اور وفاقی حکومت کے اتحادی اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ طاہرالقادری کے مطالبے پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ فوری منظر عام پر لائی جائے۔ جبکہ ضیاء الحق طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔