Live Updates

عمران خان چکوال کے دورہ کے دوران جدید سافٹ ویئر کا افتتاح کریں گے

جمعرات 17 اگست 2017 20:58

عمران خان چکوال کے دورہ کے دوران جدید سافٹ ویئر کا افتتاح کریں گے
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان 22 یا 24اگست کو چکوال کا دورہ کریں گے ۔ وہ شمالی ریجن کے سینئر نائب صدر راجہ یاسر سرفراز کی طرف سے پارٹی کیلئے تیار کیے جانے والے جدید سافٹ ویئر کا افتتاح کریں گے جس کے ذریعے پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو کمپیوٹرائز پارٹی کے شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی سہ پہر کو مقامی ہوٹل بلکسر میں شمالی ریجن کے صدر راجہ عامر کیانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں عمران خان کے دورہ چکوال کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ سافٹ ویئر کاافتتاح پارٹی کے مرکزی دفتر تلہ گنگ روڈ پر کیا جائے گا۔ اجلاس میں راجہ یاسر سرفراز ، سردار منصور حیات ٹمن، سیکرٹری جنرل علی ناصر بھٹی، چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ، شیخ وقار علی، ملک اختر شہباز، سابق صوبائی وزیر فوزیہ بہرام، پیر نثار قاسم،کرنل سلطان سرخرو، ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ راجہ عامر کیانی نے بتایا کہ عمران خان سے حتمی تاریخ طے کر کے ایک دو روز میں ان کے وقت اور دن کا تعین کر دیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :