چیچہ وطنی،معمولی رنجش پر سات افراد نے مخالف کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 20:54

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) معمولی رنجش پر سات افراد نے مخالف کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق نواحی گائوں 160/9-Lکے رہائشی محمد ابراہیم کے بھائی محمداسماعیل کو راشد وغیرہ سات افراد نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ غازی آباد نے محمد ابراہیم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :