پولیس سرکل چیچہ وطنی کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،چار افراد کو شراب سمیت گرفتار کر لیاگیا

جمعرات 17 اگست 2017 20:54

پولیس سرکل چیچہ وطنی کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،چار افراد ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پولیس سرکل چیچہ وطنی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف جگہوں سے چار افراد کو شراب سمیت گرفتار کر لیا اورحوالات میں بند کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی نے مقصود ٹائون سے ایک منشیات فروش عبدالرئوف کو25لیٹر شراب معہ چالو بھٹی اور گئوشالہ سے محمد رمضان کو20 لیٹر شراب سمیت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔جبکہ پولیس تھانہ صدر نواحی گائوں 15/11-Lسے ایک منشیات فروش غلام مصطفی کو30 لیٹر شراب اور 109/9-Lسے نوید انجم کو30 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :