چیچہ وطنی پریس کلب روڈ پر فائرنگ سے تین راہگیر زخمی

جمعرات 17 اگست 2017 20:54

چیچہ وطنی پریس کلب روڈ پر فائرنگ سے تین راہگیر زخمی
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) چیچہ وطنی پریس کلب روڈ پر فائرنگ سے تین راہگیر زخمی ہو گئے جبکہ خواتین اور دیگر لوگوں نے بھاگ کرراحت پارک میں پناہ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 39/12-Lکا رہائشی شفقت شفیق اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کارمیں سوار تاریخ پیشی سے واپس آ رہا تھاکہ پریس کلب روڈ پر اس کے مخالفین رانا وقاص سکنہ 110/12-L، عطاء بلوچ سکنہ گلشن حرمت کالونی ، شہزاد گھک سکنہ علی ٹائون اور دو نامعلوم نقاب پوش افراد نے جوبلیک کلر کی کار میں سوار تھے فائرنگ کر دی جس سے تین راہگیرسوئی گیس ملازم رانا خاور ،عمران اور حمزہ ساکنان حیات آباد کالونی زخمی ہو گئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی سے طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث ساہیوال میں ریفر کر دیا گیا۔

فائرنگ اتنی شدید تھی کے وہاں سے گزرنے والی خواتین اور دیگر افراد نے چیخیں مارتے ہوئے قریبی راحت پارک میں بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی امجد کمبوہ پولیس نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :