چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں اور قائمقام ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ

ہفتہ صحت خدمت کیمپ میں دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور کیمپ میں موجود لوگوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا

جمعرات 17 اگست 2017 20:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں اور قائمقام ڈپٹی کمشنر قصور سید موسیٰ رضا کا ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ ‘ہفتہ صحت خدمت کیمپ میں دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور کیمپ میں موجود لوگوں سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا ‘بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ۔

تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں اورقائمقام ڈپٹی کمشنر قصور سید موسیٰ رضا نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیوہسپتال میں جاری ہفتہ صحت خدمت کیمپ کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر احمد‘پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سمیرا مبین اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال نے بتایا کہ اب تک ہفتہ صحت خدمت کیمپ میں 1460افراد کی رجسٹریشن اور طبی معائنہ جات کئے جا چکے ہیں اور عوالناس میں ہفتہ صحت خدمت کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندرحیات خاں اور قائمقام ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کیمپ میں معائنے کیلئے آنیوالے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور رش سے بچنے کیلئے رجسٹریشن کائونٹر زکی تعداد بڑھائی جائے نیز مختلف کائونٹرز پر پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے تا کہ آنیوالے شہریوں کا جلد از جلد طبی معائنہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مریضوں کی بہترین انداز میں کونسلنگ اور بیماریوں سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینے پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :