پاکستان میں آئین و قانونکی حکمرانی کا دفاع کرینگے، نظریات پرسزائیں بھگتنے پر کوئی پچھتاوا نہیں‘پرویز ملک

(ن) لیگ کو اقتدار کا لالچ نہیں‘ خوشی ہوگی ملک کی درست سمت متعین ہو جائے‘خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں ، عہدیداروں سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کا دفاع کیا جائے گا، نظریات پر اگر سزائیں بھگتنی ہیں تو کوئی پچھتاوا نہیں، ہماری ملکی تاریخ قابل افسوس ہے،غلطیوں کی اصلاح کرنی چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،چوہدرری شہباز ،سید توصف شاہ،اظہر فاروقی،عامر خان،چوہدری عبدلمجید چن نمبردار،رانااحسن شرافت ،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے،پاکستان مسلم لیگ ن کو اقتدار کا لالچ نہیں‘ خوشی ہوگی کہ ملک کی درست سمت متعین ہو جائے، ملک کے اندر آئین و قانون کی پاسداری ہونی چاہئے، اگر میاں نواز شریف کا پیسہ ہی مطمع نظر ہوتا تو ایٹمی دھماکے کرتے وقت 5 ارب ڈالر کی پیشکش ہوئی تھی لیکن ایمان ڈگمگایا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف 18کروڑ عوام کے محبوب لیڈر ہیں، عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے کو نا اہل کیسے کیا جا سکتا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں بہت بار مختلف طریقوں سے گرائی ہیں مگر عوام نے حکومتیں گرانے کے ان طریقوں کو مسترد کر دیا۔ہم ملک و قوم کی خاطر لڑتے رہیں گے پر امن رہیں گے،‘ تین نسلوں کا احتساب ہوا مگر کچھ برآمد نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :