جس ملک کے حکمران چور ہوں وہاں بیگناہوں کا خون بہتا رہا ہے ،حلیم عادل شیخ

تحریک انصاف کی جنگ ان کرپٹ حکمرانوں کیخلاف ہے جو ملک کا پیسہ لوٹ کر اپنے کاروبار کر ہے ہیں ، رہنماء پی ٹی آئی سندھ

جمعرات 17 اگست 2017 20:41

جس ملک کے حکمران چور ہوں وہاں بیگناہوں کا خون بہتا رہا ہے ،حلیم عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں بدامنی کا بازار سرگرم ہے کرپشن اور اپنا نوازی نے اداروں کو مفلوج بناکر ررکھا ہوا ہے پیپلزپارٹی دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے پہلے سندھ کی نہیں بلکہ اپنے شہر لاڑکانہ کی ہی حالت عوام کو بتائے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ الیکشن سے قبل عوام کو لالی پاپ دینے کے لیے اپنی سیاست کا مرکز پنجاب کو بنایا اور جیتنے کے بعد پنجاب کو بھی نظر انداز کیا جس کا بدلہ پنجاب کی عوام نے پیپلزپارٹی کو زیرو کر کے لے لیا پیپلزپارٹی کسی وقت پورے ملک کی جماعت سمجھی جاتی تھی مگر اب اپنی کارکردگی سے 33 سیٹوں پر پہنچ چکی ہے سندھ کے لوگوں کے ساتھ پیپلزپارٹی کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور آنے والے الیکشن میں سندھ سے بھی پیپلزپارٹی الوداعی پارٹیاں کرے گی ، عادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے جب بھی اقتدار میں آئے ہیں تو مظلوموں ، بیگناہوں کا خون بہا ہے،تحریک انصاف کی جنگ ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ہے جو اس ملک کا پئسہ لوٹ کر اپنے کاروبار کر ہے ہیں اور وہ ملک جو دوسروں کو قرضے دیتا تھا آج خد مقروض بن چکا ہے ، ملک کی معاشی حالت بہتر بنائیں گے اداروں کو واپس چلائیں گے اور چیئرمین عمران خان اس ملک کے ہر فرد کو بااختیار اور اداروں کو مضبوط بنائیں گے جہاں پر کوئی بھی شریفوں جیسا ملک کو لوٹنے کی ہمت نہیں کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :