سرگودھا،حکومت صوبہ بھر کی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو عوام میں ڈینگی بارے آگاہی مہم پیدا کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 اگست 2017 20:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو عوام میں ڈینگی بارے آگاہی مہم پیدا کرنے کے لئے اہم مقامات پر بینرز اور بل بورڈز آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ممکنہ ڈینگی کی افزائش کے خدشہ کے پیش نظر مانیٹرنگ ٹیموں کو اپنے اپنے علاقوں میں چیکنگ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنے کا کہا ہے، حالیہ موسم میں ڈینگی کی افزائش میں اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے، جس وجہ سے حکومت نے بھر پور مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :