سرگودھا،حکومت تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی شدید قلت کو دور کرنے کیلئے نئی بھرتی کی منظوری دے دی

جمعرات 17 اگست 2017 20:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) حکومت نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز سرکاری ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی شدید قلت کو دور کرنے کیلئے نئی بھرتی کی منظوری دے دی ہے، سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی جانب سے سرکاری نوکری پر عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر حکومت نے انہیں خصوصی مراعات بھی دینے کا اعلان کیا ہے، اس وقت اکثریتی ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز نہیں ہے، جس وجہ سے مریضوں کو دوسرے شہروں کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے، جس سے اموات بھی ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :