لیسکو کی کارروائی ملتان روڈ پر چھاپہ مار کربجلی چوری پکڑ لی بجلی چوری 20 گھروں میں کی جا رہی تھی

جمعرات 17 اگست 2017 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) لیسکو کی انسپکشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان روڈ پر چھاپہ مار کربجلی چوری پکڑ لی بجلی چوری 20 گھروں میں کی جا رہی تھی بتایاگیا ہے کہ ملتان روڈ پراتحاد کالونی میںڈائریکٹر سپلائی کی مدد سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر لیسکو انسپکشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 20 گھروں سے بجلی چوری پکڑ لی ان گھروں میں بجلی چوری آپریشن ونگ کے ملازمین کی مدد سے کی جا رہی تھی انسپکشن ٹیم نے تمام بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :