پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، رحمان ملک

آئین میں جو ترامیم ہونا تھی ہو چکی ہیںآئین کے آرٹیکل 62-63پر مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں دیں گے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعرات 17 اگست 2017 19:57

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، رحمان ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی دے گی،آئین میں جو ترامیم ہونا تھی ہو چکی ہیںآئین کے آرٹیکل 62-63پر مسلملیگ ن کا ساتھ نہیں دیں گے،آصف زرداری کو میاں نواز شریف کی اتنی جلدی نااہلی کا علم نہیں تھا لاہور جانے کا ارادہ انہوں نے پہلے سے کر رکھا تھا،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت کڑے وقت سے گزر رہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑی واضح پالیسی ہے ہم خودمختاری سے چل رہے ہیں،ہم نے جمہوریت کو بچایا ہے اور آگے بھی بچانا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ملنے کی باتیں صرف پراپیگنڈا ہے،آصف علی زرداری نے دبئی جانے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ واپس لاہور ہی لوٹیں گے،آصف زرداری کو معلوم نہیں تھا کہ واپسی تک میاں صاحب فارغ ہو جائیں گے،ہم نے اپنی پارٹی کو پنجاب میں دوبارہ بحال کرنا ہے جو ہماری لئے ضروری ہے،ترمیم تو ہو چکی جب ہم نے باسٹھ اور تریسٹھ میں ترمیم کی کوشش کی تو انہوں نے انکار کیا تھا،اب جب سر پہ پڑی تو کہتے ہیں کہ آجاؤ ترمیم کرتے ہیں پھر ہم تو اب سوچ سمجھ کے آئیں گے۔

(جاری ہے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسن رضا