وزیر خزانہ اسحاق ڈار، نیشنل بنک سربراہ سعید احمد ، چیئرمین نیب قمر الزمان

چوہدری کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 17 اگست 2017 19:57

وزیر خزانہ اسحاق ڈار، نیشنل بنک سربراہ سعید احمد ، چیئرمین نیب قمر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سپریم کورٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، نیشنل بنک کے سربراہ سعید احمد اور چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کو عہدوں سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جمعرات کو اسد کھرل نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، ایف آئی اے، اسحاق ڈار و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار، سعید احمد اور چیئرمین نیب نے عوامی وسائل زاتی مقاصد اور حکمران خاندان کیلئے استعمال کیے، پاناما کیس فیصلے کے باوجود اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنایا گیا، اسحاق ڈار، سعید احمد اور چیئرمین نیب عہدے پر فائز رہنے کے اہل نہیں ہیں، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہاسحاق ڈار، سعید احمد اور چیئرمین نیب کو فوری عہدوں سے ہٹایا جائی. ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔