محمد حمیر کریم کوجوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اورمحسن حقانی کو سی ای او سٹیل مل کا اضافی چارج سونپ دیاگیا

جمعرات 17 اگست 2017 19:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) وفاقی حکومت نے محمد حمیر کریم کوجوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور محسن حقانی کو سی ای او سٹیل مل کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے گریڈ 21کے آفیسر محمد حمیر کریم کو اقتصادی امور ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محسن حقانی کو تین ماہ کے لئے پاکستان سٹیل مل کے سی ای او کی ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :