محتسب پنجاب کے ملازمین کا صوبائی محتسب نجم سعید کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،سینہ کوبی کرتے رہے

جمعرات 17 اگست 2017 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) حکومتی منظوری کے بغیرپنجاب بھر میں ضلعی دفاتر کے قیام، ملازمین کے غیر قانونی تبادلوں اور من مانی پالیسیوں کے خلاف محتسب پنجاب کے ملازمین نے صوبائی محتسب نجم سعید کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور محتسب پنجاب آفس کے سامنے سینہ کوبی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ملازمین نے صوبائی محتسب نجم سعید کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے رہے، ملازمین کے احتجاج کے باعث محتسب پنجاب آفس کے سامنے سے گزرنے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، احتجاجی ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیسویں گریڈ کے سابق بیورو کریٹ نجم سعید کو قانون کے برعکس بائیسویں گریڈ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے جو اپنی من مانی پالیسیوں کے ذریعے حکومتی منظوری کے بغیرپنجاب بھر میں ضلعی دفاتر قائم کر کے ملازمین کے غیر قانونی تبادلے کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ محتسب پنجاب نے اپنے سگے بھانجے کو غیر قانونی طور پر کنٹریکٹ پر انیسویں گریڈ کے عہدے پر تعینات کر کے ڈائریکٹر فنانس اور محتسب پنجاب کے ایڈوائزر مانیٹرنگ کا دوہرا عہدہ دے رکھا ہے جو کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ملازمین نے صوبائی محتسب اور ان کے بھانجے کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :