Live Updates

نواز شریف کی کرپشن بچائو ریلی پر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے استعمال کیے گئے، تحریک انصاف

جمعرات 17 اگست 2017 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عرفان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن بچائو ریلی پر سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے استعمال کیے گئے ، راستے بند ہونے سے بیس سے پچیس ارب روپے کا ملک کا نقصان ہوا نواز شریف سرکاری خزانے سے پیسے استعمال کرنے کا قوم کو حساب دیں ، نواز شریف ضمیروں کے سوداگر ہے خرید و فروخت ان کے خون میں شامل ہے عوام کا پیسہ اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے اجاڑنے پر مصروف ہے ، نا اہل شخص سے قوم کی جان چھوٹ گئی لیکن ابھی بھی وہ باز نہیں آ رہا ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے یہ رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے یہ ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ نواز شریف کے خلاف کاروائی کریں ، جمہوریت کا دشمن نواز شریف ہے جس نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات