حکمران عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے، ایم شاہ زید خان

جمعرات 17 اگست 2017 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ، نواز شریف اور شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے نام نہاد دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہے ، شہروں اور دیہاتوں میں رہنے والی عوام کی زندگیاں عذاب بن گئی ہے صرف اپنی تجاریاں بھرنے کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف نے صرف ناکام منصوبوں کے صرف فیتے کاٹے ہے ، حکمرانوں کی نا اہلی اور لوٹ کی سزا غریب عوا م کو مل رہی ہے بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ نے صنعتی شعبے کو شدید متاثر کیا ہے ، فیکٹریاں بند ہونے سے مزدوروں کے گھر فاقے پڑے ہوئے ہیں (ن) لیگ کا ہر منصوبہ صرف مال بنانے کے لئے ہے