تین روزہ پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوزنی8 تمغے حاصل کرلئے 3سونے کے شامل ملک بھر سے کافی تعداد میں پیشہ وارانہ اور معروف نشانہ بازوں بشمول آرمی ،نیوی،ایئرفورس،رینجرزاور اے ایس ایف نے نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا

جمعرات 17 اگست 2017 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوزنے پی این ایس بہادر میں منعقد ہونے والی تین روزہ پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں 08 تمغے بشمول 03سونے کے تمغے حاصل کیے۔مقابلوں میں ملک بھر سے کافی تعداد میں پیشہ وارانہ اور معروف نشانہ بازوں بشمول آرمی ،نیوی،ایئرفورس،رینجرزاور اے ایس ایف نے نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔

کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے تمغے حاصل کرنے والے کمانڈوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھیں پرویز عباسی اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباددی۔کمانڈنٹ نے اعلیٰ مہارت ، تراکیب اوربہتر جسمانی طاقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حصول کے ذریعے دہشت گردوں اور خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

مقصود احمد نے مزیدکہا کہ ایس ایس یو کمانڈوزکو جدید معیار کی پولیس ٹریننگ فراہم کرنے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ایس ایس یوکی ٹیموں نے بگ بورپسٹل پریسیشن فائرمرد/ خواتین اور بگ بور پسٹل مین ریپڈفائر کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں کمانڈو عبدالشکور نے 01 سونے،01 چاندی اور 01 کانسی کی تمغہ ; کمانڈو ارسلان نے 01 سونے اور 01 کانسی کی تمغہ ؛کمانڈو عبداللہ نے 01سونے اور 01 کانسی جبکہ کمانڈو عامر نے 01 کانسی کا تمغہ حاصل کیا