ضیاء الحق کے دور آمریت سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا، سینیٹر الیاس بلور

جمعرات 17 اگست 2017 19:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے دور آمریت سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب 18ویں ترمیم کی جارہی تھی تو اس وقت اے این پی آئین کی شق 62,63 میں ترمیم کے حق میں تھی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور آمریت میں پاکستان میں ہیروئن‘ اسلحہ متعارف کرایا گیا، امریکہ سے ڈالر آتے رہے، ان کے دور حکومت میں ملک کو نقصان پہنچا اور آج بھی ضیاء الحق کی سوچ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :