تحریک لبیک یارسول اللہﷺ العالمی کی مرکزی شوری کا اجلاس

جمعرات 17 اگست 2017 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء)تحریک لبیک یارسول اللہﷺ العالمی کی مرکزی شوری کا اجلاس تحریک کے عالمی سیکرٹریٹ مرکز صراظ مستقیم میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں دیگر اراکین کے اعلاوہ خصوصی طور پر حضرت میاںولید احمد شرقپوری،حضرت پیر سید نوید الحسن مشہدی،پیر سید علی زوالقرنین نقوی ،حضرت میاں تنویر احمد کوٹلوی، مولانا محمد عامر سلطان ، صاحبزادہ محمدسردار احمد رضا فاروقی،صاحبزادہ محمد امین اللہ سیالوی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد تحریک لبیک یارسول اللہﷺ العالمی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فاضل اراکینِ شوری نے گھنٹوں غورو حوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ آئندہ الیکشن اور سیاست کا قبلہ درست کرنے کیلئے جاندار کردار ادا کرے گی۔ناموس مصطفیﷺ کی پاسبانی کیلئے نظام مصطفیﷺ کی حکمرانی ضروری ہے اور نظام مصطفیﷺ کی حکمرانی کیلئے راسخ العقیدہ اور قرآن و سنت کے ماہرین ارکان کو منتخب کروا کر اسمبلی میں پہنچانا ضروری ہے۔