ڈیر ہ اسماعیل خان ،کراچی سے دس روز قبل اغواء ہونیوالے 15سالے بچے کو بازیاب کرالیاگیا

جمعرات 17 اگست 2017 19:04

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) کراچی سے دس روز قبل اغواء ہونیوالے پندرہ سالے بچے کو ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز نے بازیاب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او راجہ عبد الصبور خان کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز کو ہدایت کی کہ کراچی سے دس روز قبل اغواء ہونیوالے پندرہ سالہ بچے کی ڈیرہ اسماعیل خان موجودگی کی اطلاع ملی ہے جس پر ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز نے مختلف پولیس پارٹیاں تشکیل دیں جن میں سے سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے اس دوران ٹانک اڈہ سے ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز نے اغواء ہونیوالے بچے کو بازیاب کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ،عوامی حلقوں نے سٹی پولیس کی کارروائی پر ایس ایچ او سٹی سلیم پرویز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :