این اے 120میں مسلم لیگ (ن) شکست کے خوف میں مبتلا ہے ‘ اعجاز احمد چوہدری

جمعرات 17 اگست 2017 19:04

این اے 120میں مسلم لیگ (ن) شکست کے خوف میں مبتلا ہے ‘ اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ این اے 120میں مسلم لیگ (ن) شکست کے خوف میں مبتلا ہے ،حلقے کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے ، کارکن ڈور ٹو ڈور مہم تیز کر دیںاور عمران خان کا پیغام ہر ووٹر تک پہنچائیں ، انشاء اللہ تحریک انصاف الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یوسی 57آئوٹ فال روڈ پر این اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پارٹی رہنما عارف ڈوگر کی رہائش گاہ پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن چوری اور ڈاکہ پکڑا جا چکا ہے اب یہ عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔نواز شریف اور انکے درباری قومی اداروں کا مذاق اڑارہے ہیں ان کا یوم حساب قریب ہے اب انہیں کوئی بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔ اجلاس میں ملک ریاض ، حافظ صہیب بٹ، شاہد علی خان ، احسان جمیل، محسن امین ، عقیل خان ، مظہر جاوید بٹ ، احسان خان، حسان ڈوگر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :