زرعی ملک ہونے کے باوجود ہماری زرعی پیدوار میں نمایاں کمی ہو رہی جس کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے‘ عزیز الرحمن چن

حکومت ہوش کے ناخن لیکر مسئلہ حل کرے ،سڑکیں اور پلوں کے علاوہ پانی کے مسئلہ پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے

جمعرات 17 اگست 2017 19:04

زرعی ملک ہونے کے باوجود ہماری زرعی پیدوار میں نمایاں کمی ہو رہی جس کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی کمی بجلی کی کمی سے بھی بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور حکومت حکومت کی اس طرف کوئی توجہ نہیں ۔یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہماری زرعی پیدوار میں نمایاں کمی ہو رہی جس کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے ایک تحقیق کے مطابق سال 2025 تک پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان دنیا کے ان 17 ممالک میں شامل ہے جو پانی کی قلت کا شکار ہیں۔یہ صورتحال مزید جاری رہی تو بہت جلد پاکستان میں شدید قلت آب پیدا ہوجائے گی جس سے خشک سالی کا بھی خدشہ ہے۔ پاکستان کے قیام کے وقت ملک میں ہر شہری کے لیے 5 ہزار 6 سو کیوبک میٹر پانی تھا جو اب کم ہو کر 1 ہزار کیوبک میٹر رہ گیا ہے اور سال 2025 تک یہ 8 سو کیوبک میٹر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے سڑکیں اور پلوں کے علاوہ پانی کے مسئلہ پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :