نوشہرہ،پبی پولیس کی کارروائی، تین رکنی ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

جمعرات 17 اگست 2017 19:53

نوشہرہ،پبی پولیس کی کارروائی، تین رکنی ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پبی پولیس نے سماج دشمن عناصر اور ڈکیت گروہ کے خلاف کاروائی کرکے تین رکنی ڈکیت گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزمان کی نشاندہی پر مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آفتاب ولد سید رحمان سکنہ تارو جبہ سعادت خیل نے پبی پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں کرایہ کے مکان میں گھریلو فیکٹری میں یوپی ایس اور بیٹریوں کی مرمت کا کام کرتا ہوں کہ اچانک رات کو نا معلوم چور میری فیکٹری سے 5 بوری سکہ،60لیٹر تیزاب،ایک عدد یوپی ایس ، دو پیکٹ بیٹری والے پلیٹ، تین ڈائی پلیٹ،ایک بیٹری دو سو واٹ چوری کرکے لے گئے ہیں۔

چنانچہ پبی پولیس نے خفیہ اطلاع پر تارو جبہ بس سٹاپ پر چھاپہ مار کر تین رکنی ڈکیت گروہ عباس ولد آختر گل سکنہ تارو جبہ،سردار علی ولد زر علی سکنہ تارو جبہ،محمد جمال ولد سید رحمان سکنہ آمان گڑھ کوماسٹر مائنڈ سمیت اس وقت گرفتار کرلیاجب وہ مال مسروقہ کو فروخت کررہے تھے، پبی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :