سام سنگ کی ''ڈیلی جمبو جیت'' سکیم کے ذریعے ملتان اور بہاولپور کے صارفین نے حیرت انگیز انعامات جیتے

جمعرات 17 اگست 2017 18:42

سام سنگ کی ''ڈیلی جمبو جیت'' سکیم کے ذریعے ملتان اور بہاولپور کے صارفین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سام سنگ پاکستان نے پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے صارفین اور ریٹیلز کو انعامات سے نوازنے کے لئے دلچسپ پروموشنل سرگرمی ''ڈیلی جمبو جیت'' کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں ڈیلی جمبو جیت سرگرمی ملتان اور بہاولپور میں شروع کی گئی جہاں صارفین نے یاماہا YBR125cc موٹر بائیک ، سام سنگ 32 انچ ایل ای ڈی ٹیلیویژن، T-285 ٹیبلٹس اور 5000 روپے تک کے ووچر انعامات میں جیتے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستان بھر سے صارفین اور ڈسٹری بیوٹرز نے اس پروموشنل سرگرمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا جس سے حوصلہ افزائی ملی۔ ریٹیلرز کو انعام دینے کے ضمن میں سام سنگ نے ہر اس ریٹیلر کو ایک ٹیبلٹ دیا جس کے صارف نے اس کی دکان سے ایک بائیک یا ایل ای ڈی ٹی وی جیتا تھا۔

(جاری ہے)

پانچ ہزار روپے کا نقد وائوچر بھی سام سنگ کی جانب سے ان پروموٹرز کو دیا گیا جن کی دکان سے خریداری کی گئی تھی۔

سام سنگ موبائل سام سنگ ای سی پاکستان کے ہیڈ عمر گھمن نے اس موقع پر کہا کہ سام سنگ نے صارفین پر مبنی تنظیم بننے کیلئے متحرک کردار ادا کیا تاکہ اپنے صارفین کو جدید طرز زندگی اور دنیا بھر میں طاقتور رابطے کو فعال کرنے کے لئے جدید مصنوعات فراہم کرتے ہوئے انعامات کے نئے مواقع فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ''ڈیلی جمبو جیت'' پروموشنل آفر کے تحت ہم اپنے صارفین اور ریٹیلرز کو اعلی ترین انعامات جیتنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :