آرمی چیف سے پولینڈ فوج کے سربراہ کی ملاقات ،خطے کی سلامتی ، باہمی عسکری تعاون اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پولش سربراہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، پاک فوج کے دستے نے پولش کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا

جمعرات 17 اگست 2017 18:42

آرمی چیف سے پولینڈ فوج کے سربراہ کی ملاقات ،خطے کی سلامتی ، باہمی عسکری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال ، باہمی عسکری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی، پولش سربراہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، پاک فوج کے دستے نے پولش کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کی بری فوج کے سربراہ نے ملاقات کی، جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی عسکری تعاون اور فوجی تربیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کے وفد کو پاک آرمی کی آپریشنل اور تربیتی سر گرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔ پولش بریگیڈیئر جنرل نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوشش کو سراہا، پولش جنرل نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے پولش جنرل کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔اح)

متعلقہ عنوان :