پاکستان رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،مزید 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعرات 17 اگست 2017 18:32

پاکستان رینجرز سندھ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی ،مزید 6 ملزمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 6 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد نادر عرف مرچی اور محمد ارشد شیخ کو گرفتار کیا ، جن کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم ( لندن ) سے ہے ۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں درخشاں تھانے کی ہی حدود میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان بہادر علی اور محمد حسنین کو گرفتار کیا ، جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔ ملزمان گاڑیوں کے شیشے چوری کرکے بیچنے اور منشیات فروشی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ پولیس اسٹیشن وون ساؤتھ کے علاقے میں رینجرز نے النساء ریپڈ ایکشن فورس کی مدد سے کارروائی کرتے 2 خواتین ملزمہ شازیہ اور ثناء کو گرفتار کیا ، جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :