پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا

جمعرات 17 اگست 2017 18:31

پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ،حادثے کی انکوائری کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے، یہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور اس میں ایک پائلٹ کی موجودگی کا بتایا گیا جو حادثے میں محفوظ رہا، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع جبکہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا،ابتدائی طور پر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ طیارہ کو حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :