(ن) لیگ سے ہاتھ ملانیوالی جماعت عوامی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھے گی ‘چوہدری محمدسرور

ن) لیگ انقلاب کا نعرہ لگانے کی بجائے نیب میں ریفر نسز کا سامنا کر کے ‘آرٹیکل62،63کا خاتمہ جمہو ریت اور عوامی دشمنی ہوگی جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا، اسکے خلاف پار لیمنٹ وسڑکوں سمیت ہر فورم پر احتجاج کر یںگے’عمران خان ملک وقوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں سیاسی مخالفین کو ہر محاذپربھر پور جواب دیا جائیگا ‘ دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 18:20

(ن) لیگ سے ہاتھ ملانیوالی جماعت عوامی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھے گی ‘چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ (ن) لیگ سے ہاتھ ملانیوالی جماعت عوامی حمایت سے ہاتھ دھوبیٹھے گی ‘(ن) لیگ انقلاب کا نعرہ لگانے کی بجائے نیب میں ریفر نسز کا سامنا کر یں اور کر پشن کا حساب دیں ‘آرٹیکل62اور 63کا خاتمہ جمہو ریت اور عوامی دشمنی ہوگی جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا اور اسکے خلاف پار لیمنٹ اور سڑکوں سمیت ہر فورم پر احتجاج کر یںگے’عمران خان ملک وقوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں سیاسی مخالفین کو ہر محاذپربھر پور جواب دیا جائیگا ۔

جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرورنے کہا کہ (ن) لیگی قیادت قومی اداروں کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نے میں مصروف ہیں مگر ہم انکی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے اور ملک میں سپر یم کورٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام اداروں کا تحفظ اور دفاع کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کر پشن اور لوٹ کی وجہ سے (ن) لیگ کی سیاست ختم ہو چکی ہے اس لیے اب جو بھی جماعت (ن) لیگ سے ہاتھ ملائے گی قوم اس کو بھی حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مارمیں برابر کی شر یک سمجھے گی اور ایسی کر نیوالی سیاسی جماعت کو بھی عوام مسترد کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کر پشن اور لوٹ مارنے پاکستان کو تباہی بربادی ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا اس لیے وقت آچکا ہے کہ اس ملک سے کر پشن اور لوٹ کر نیوالوں کو ہمیشہ کیلئے سیاست اور اقتدارکے ایوانوں سے باہر نکال دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی صورت آئین میں ترامیم کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :