لاہور، آئندہ عام انتخابات میں دولت کے بے دریغ استعمال کو روکا جائے،سراج الحق

جمعرات 17 اگست 2017 18:01

لاہور، آئندہ عام انتخابات میں دولت کے بے دریغ استعمال کو روکا جائے،سراج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دولت کے بے دریغ استعمال کو روکا جائے جبکہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو اپنے بیان میں کہی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابات میں پیسوں کے بل بوتے پر نظام پر قابض لوگ ووٹ خرید لیتے ہیں اور دوسرے ایسے حربے استعمال کرتے ہیں جن کیباعث کو ہرانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوجاتا ہے لہذا آئندہ عام انتخابات میں دولت کے بے دریغ استعمال پر پابندی عائد کی جائے سراج الحق نے کہا کہ آرٹیکل 62اور 63 آئین میں عوامی نمائندہ منتخب ہونے کی شقوں سے ہیں لہذا امیدواروں کا ان پر پورا اترنے کو پرکھا جائے اور جو لوگ ان شقوں پر پورا نہیں اترتے ان کو الیکشن میں حصہ لینے سے دور رکھا جائے گا تاکہ حقیقی جمہوری فلاحی نظام و معاشرہ تشکیل پاسکے

متعلقہ عنوان :