چوہدری نثار علی خان کا پارٹی کے قائم مقام صدر کے چناؤ پر پارٹی پالیسی سے اختلاف

قائم مقام صدر کے چناؤ کا فیصلہ پہلے ہی کیا گیا تھا مجلس عاملہ کو صرف توثیق کیلئے بلایا گیا،سابق وزیر داخلہ کا اعتراض

جمعرات 17 اگست 2017 18:01

چوہدری نثار علی خان کا پارٹی کے قائم مقام صدر کے چناؤ پر پارٹی پالیسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا پارٹی کے قائم مقام صدر کے چناؤ پر پارٹی پالیسی سے اختلاف سامنے آیا ہے کہ قائم مقام صدر کے چناؤ پر باہمی مشاورت سے پہلے ہی میڈیا کو کو فیصلے سے آگاہ کیا گیا جو جمہوری قدروںکے خلاف اور ذاتی خواہشات کی غمازی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے باہمی مشاورت سے پہلے ہی میڈیا کو اہم نوعیت کے فیصلوں سے اگاہ کرنے کی(ن) لیگی پالیسی سے اختلاف کیا ہے اور اعتراض اٹھایا ہے کہ یہ آخر کون سا طریقہ ہے کہ پارٹی کے قائم مقام صدر کے چناؤ جیسے اہم فیصلے پر باہمی مشاورت سے پہلے ہی میڈیا کو آگاہ کیا جائے۔

دراصل یہ امر اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ فیصلہ پہلے ہی کیا گیا تھا مجلس عاملہ کو صرف توثیق کیلئے بلایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف چوہدری نثار بلکہ دیگر کئی رہنما بھی اس بات پر ناراض ہیں کہ اس اہم نوعیت کے فیصلے پر ہم سے مشاورت ہی نہیں کی گئی اور سب کچھ میڈیا کے سامنے رکھ دیا گیا جو غیر مناسب اور ناپسندیدہ رویہ ہی۔

متعلقہ عنوان :