وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات

پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال،امریکی سفیر کی وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد

جمعرات 17 اگست 2017 18:01

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان امریکہ کو اہم شراکت دار تصور کرتا ہے اور ان کے ساتھ موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر امریکی سفیر نے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہی۔