پشاور، جشن آزادی انٹر کلب رسہ کشی مقابلے اختتام پذیرہوگئے

جمعرات 17 اگست 2017 17:53

پشاور، جشن آزادی انٹر کلب رسہ کشی مقابلے اختتام پذیرہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) جشن آزادی پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے مقابلوں میں پشاور ڈسٹرکٹ کے ساتھ رجسٹرڈ 8 کلبوں نے حصہ لیا جس میں جانباز کلب نے پشاور زلمے ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے جہانزیب صدیق نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان ، سیکرٹری شریف خان ، اعجاز احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب رسہ کشی کا فائنل جانباز کلب اور پشاور زلمے ٹیم کے مابین کھیلاگیا جس میں جانباز کلب نے صفر کے مقابلے چھ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ یوسف آباد کلب نے جانزکلب کو تین چھ سے ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان نے کہا کہ صوبائی ایسوسی ایشن ہرسال جشن آزادی بھرپور انداز سے مناتی ہے ۔اور اس سال بھی صوبے کے تمام اضلاع میں رسہ کشی کے مقابلے منعقد کئے گئے جس سے رسہ کشی کھیل کافی فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :